نجاسات اور پاکی

جریان اور قطروں والا شخص کے وضوء غسل اور کپڑوں کا حکم

فتوی نمبر :
12194
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

جریان اور قطروں والا شخص کے وضوء غسل اور کپڑوں کا حکم

جس شخص کو جریان کا مسئلہ ہو اور پیشاب کے بعد قطرے آتے ہوں تو اس کے وضو اور غسل اور کپڑوں کی پاکی کے بارے میں کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور امور کی وجہ سے غسل لازم نہیں ہوتا ،البتہ وضو لازم ہوتا ہے اور ان نجاستوں کی وجہ سے کپڑے ناپاک ہوجاتےہیں،لہذا کپڑے دھونے کا اہتمام اور وضو کا اعادہ لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیة: منها ما يخرج من السبيلين من البول والغائط والريح الخارجة من الدبر والودي والمذي والمني والدودة والحصاة اھ (1/9)۔
وفیه ایضاً: رجل بال فخرج من ذكره مني إن كان منتشرا عليه الغسل وإن كان منكسرا عليه الوضوء. كذا في الخلاصة اھ(1/14)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 12194کی تصدیق کریں
0     494
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات