نجاسات اور پاکی

کیا میاں بیوی کا ایکدوسرے کو برہنہ دیکھنے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟

فتوی نمبر :
13186
| تاریخ :
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

کیا میاں بیوی کا ایکدوسرے کو برہنہ دیکھنے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟

جب شوہر اپنی بیوی کو بغیر کپڑوں کے دیکھے، اور بیوی بھی شوہر کو، تو کیا ان کا وضو باقی رہتا ہے یا ٹوٹ جاتا ہے؟
اور جب وہ دونوں ایک ساتھ غسل کریں، تو کیا انہیں الگ الگ کپڑے پہننے کے بعد وضو کرنا پڑے گا، یا سنت کے مطابق غسل کرنے سے وضو شامل ہو جاتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ محض اس طرح دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا، البتہ اس دیکھنے کے بعد اگر کچھ رطوبت بھی نکل جائے تو وضو ٹوٹ جاتاہے۔
۲۔ غسل کے بعد دوبارہ وضو کی ضرورت نہیں ،کیونکہ غسل کرنے سے وضو بھی ہوجاتاہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (لا) عند (مذی او ودی) بل الوضوء منه ومن البول جمیعا علی الظاهر الخ. (۱/ ۱۶۵۹)۔
کما فی البحر الرائق: وإذا توضأ أولا لا يأتي به ثانيا بعد الغسل فقد اتفق العلماء على أنه لا يستحب وضوءان ذكره النووي في شرح مسلم يعني لا يستحب وضوءان للغسل الخ. (1/ 52) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
رحمت اللہ دولت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 13186کی تصدیق کریں
0     243
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات