دعوت و تبلیغ

والدین کے منع کرنے کے باوجود تبلیغ میں جانے کا حکم

فتوی نمبر :
61033
| تاریخ :
ادیان و فرق / جماعت و فرق / دعوت و تبلیغ

والدین کے منع کرنے کے باوجود تبلیغ میں جانے کا حکم

میرا تقریباً دس سالوں سے تبلیغی جماعت سے تعلق ہے، اب گھر کے کچھ حالات ایسے ہو گئے ہیں اور ماں باپ بظاہر انکار تو نہیں کرتے، لیکن اُن کا منشا سے میں سمجھا کے وہ اب بھیجنا نہیں چاہتے، کیا ان حالات میں زبر دستی جماعت میں جانا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ تبلیغ میں والدین کی اجازت ہی سے جانا چاہیے، والدین کی رضامندی میں اللہ کی رضا مندی ہے، لہٰذا اگر سائل کے والدین تنگ دست ہوں ، ان کے خرچ واخراجات کا کائی نظم نہ ہو یا وہ بیمار ہوں اور ان کی خدمت کرنے والا کوئی نہ ہو، تو ایسی صورت میں سائل کیلئے والدین کی رضامندی کے بغیر تبلیغ میں جانا شر عاً جائز نہیں، البتہ اگر سائل کے جانے سے والدین کو پریشانی لاحق نہ ہو اور سائل کی خدمت کے محتاج بھی نہ ہوں اور وہ سائل کے علاوہ کوئی اور ان کی خدمت کرنے والا موجود ہو،اور سفر بھی خطر ناک نہ ہو،وہ بغیر عذر کے سائل کو تبلیغ میں جانے سے منع کرتے ہوں، تو ایسی صورت میں اگر چہ سائل والدین کی اجازت کے بغیر بھی تبلیغ میں جاسکتا ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ والدین کو راضی کر کے ان کی رضامندی سے تبلیغ کیلئے چلا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الدر المختار: وله الخروج لطلب العلم الشرعي بلا إذن والديه لو ملتحيا وتمامه في الدرر اھ (6/ 408)
وفي رد المحتار: تحت (قوله وله الخروج إلخ) أي إن لم يخف على والديه الضيعة بأن كانا موسرين، ولم تكن نفقتهما عليه. وفي الخانية: ولو أراد الخروج إلى الحج وكره ذلك قالوا إن استغنى الأب عن خدمته فلا بأس، وإلا فلا يسعه الخروج، فإن احتاجا إلى النفقة ولا يقدر أن يخلف لهما نفقة كاملة أو أمكنه إلا أن الغالب على الطريق الخوف فلا يخرج، ولو الغالب السلامة يخرج. وفي بعض الروايات لا يخرج إلى الجهاد إلا بإذنهما ولو أذن أحدهما فقط لا ينبغي له الخروج، لأن مراعاة حقهما فرض عين والجهاد فرض كفاية، فإن لم يكن له أبوان وله جدان وجدتان فأذن له أبو الأب وأم الأم دون الآخرين لا بأس بالخروج لقيامهما مقام الأبوين، ولو أذن الأبوان لا يلتفت إلى غيرهما هذا في سفر الجهاد، فلو في سفر تجارة أو حج لا بأس به بلا إذن الأبوين إن استغنيا عن خدمته إذ ليس فيه إبطال حقهما إلا إذا كان الطريق مخوفا كالبحر فلا يخرج إلا بإذنهما وإن استغنيا عن خدمته ولو خرج المتعلم وضيع عياله يراعى حق العيال اهـ (6/ 408)
وفي الهندية: وقال محمد - رحمه الله تعالى - في السير الكبير إذا أراد الرجل أن يسافر إلى غير الجهاد لتجارة أو حج أو عمرة وكره ذلك أبواه فإن كان يخاف الضيعة عليهما بأن كانا معسرين ونفقتهما عليه وماله لا يفي بالزاد والراحلة ونفقتهما فإنه لا يخرج بغير إذنهما سواء كان سفرا يخاف على الولد الهلاك فيه كركوب السفينة في البحر أو دخول البادية ماشيا في البرد أو الحر الشديدين أو لا يخاف على الولد الهلاك فيه وإن كان لا يخاف الضيعة عليهما بأن كانا موسرين ولم تكن نفقتهما عليه إن كان سفرا لا يخاف على الولد الهلاك فيه كان له أن يخرج بغير إذنهما وإن كان سفرا يخاف على الولد الهلاك فيه لا يخرج إلا بإذنهما كذا في الذخيرة. (5 /365)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 61033کی تصدیق کریں
0     1217
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تبلیغی جماعت میں سال یا چار ماہ پر جانے پر اہلیہ کے ازدواجی مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   دعوت و تبلیغ 5
  • تبلیغی جماعت کے چلے اورگشت کا ثبوت اور جہاد کے متعلق ان کا موقف

    یونیکوڈ   اسکین   دعوت و تبلیغ 2
  • امام مسجد کو تبلیغی بیانات میں بیٹھنے پر مجبور کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   دعوت و تبلیغ 1
  • تبلیغی جماعت کے مسجد میں قیام کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • کیا مفتی تقی عثمانی اور دیگر اکابر علماء تبلیغی جماعت سے ناخوش ہیں

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کیا تبلیغی سہ روزہ اور چلہ بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • والد کی اجازت کے بغیر تبلیغی سفر کرنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغ میں نکلنے سے روکنا اور جہاد کی ترغیب دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • رائیونڈ تبلیغی اجتماع کو حج کے مشابہ قرار دے کر شرکت سے احتراز کرنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • دعوتِ اسلامی کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • اپنے غیر مسلم کنبے کو اسلام کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کیا تبلیغ والوں کا سہ روزہ، چلہ، چارماہ اور سات ماہ وغیرہ اوقات مقرر کرنا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • آیت ’’اِنْفِرُوْا خِفَافاً وَّ ثِقَالاً ‘‘کو مروّ جہ تبلیغ میں نکلنے کی ترغیب کے لۓ پڑھنا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • کسی کے بیوی بچوں کو دین کی دعوت دینا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • والدین کی اجازت کے بغیر اپنے مقامی شہر سے نکل کر تبلیغی سفر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت اور اس میں عورتوں کے نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
  • تبلیغی جماعت کے بارے میں ہمارا موقف

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • نماز کے بعد فوراً اونچی آواز میں دعوت و بیان وغیرہ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • والدین کا سختی سے منع کرنےکے باوجود تبلیغِی سفر پر جانا

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • کیا عورتوں کا جماعت میں جانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • تبلیغی جماعت کے ساتھ منسلک ہونا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • نومسلم کے لئے کونسی کتب کا مطالعہ مفید رہےگا؟

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 0
  • جوان بیوی کو چھوڑ کر شوہر کا تبلیغی سفر پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   دعوت و تبلیغ 1
Related Topics متعلقه موضوعات