کیا جمعہ کی نماز اس جگہ ہو سکتی ہے جہاں پانچ وقت کی نماز نہ ہوتی ہو اور مسجد دو گھنٹے کے فاصلے پر ہو، لیکن وہاں صرف ظہر کی نماز ہوتی ہے؟
مذکور مسجد اور دوسرا مقام اگر حدودِ شہر یا بڑے قصبہ میں واقع ہوں تو ان میں نمازِ جمعہ شرعاً جائز اور درست ہے، ورنہ نہیں۔
ففی الهدایة: " لا تصح الجمعة إلا في مصر جامع أو في مصلى المصر ولا تجوز في القرى " لقوله عليه الصلاة والسلام " لا جمعة ولا تشريق ولا فطر ولا أضحى إلا في مصر جامع "(۱/ ۱۶۸)