ایک دن میری والدہ نے غلطی سے ناپاک کپڑے دوسرے کپڑوں کے ساتھ ملا کر دھوۓ ، واشنگ مشین میں، کیا سارے کپڑے ناپاک ہو گئے ؟ ہم چاہتے ہیں کہ سارے کپڑے صاف کریں، اس کا کیا طریقہ اپنایا جائے؟ کیا پانی سے خشک ہو جانے کے بعد کپڑے صاف (پاکیزہ) ہو جائینگے۔
ناپاک کپڑوں کو پاک کپڑوں کے ساتھ ملا کر مشین میں ڈالنے سے پاک کپڑے بھی ناپاک ہو جاتے ہیں ، اب اگر ان کو پاک پانی سے بھی کھنگال لیا جائے تو وہ شرعاً پاک کہلائیں گے ، ورنہ نہیں۔
فی الهندیة : و إزالتها إن کانت مریئة بازالة عینها و اثرها إن کانت شیئا یزول أثره و لا یعتبر فیه العدد اھ (۱/ ۴۱)۔