مجھے پیشاب کے بعد قطروں کا مسئلہ ہے، میں استنجاء کرتے ہوئے ٹشو استعمال کرتا ہوں اور کم از کم چار سے پانچ دفعہ عضو تناسل کو دبا کر استنجاء کرتا ہوں، ایسا کرنے سے جنسی قوت میں کمی ہو گئی ہے، اور اب اس صورتِ حال سے میں کیسے نکلو؟ کیونکہ ایسے کیے بغیر مجھے اطمینان نہیں ہوتا۔ (نام شایہ نہ کرے)
سائل کو چاہیے کہ ٹشو استعمال کرنے کے بعد پانی استعمال کر لیا کرے اور اطمینان کے بعد وضو کر لیا کرے، اس کے علاوہ کوئی عمل کرنے کی ضرورت نہیں۔
ففی الهدایة: یجوز فیه الحجر وما قام مقامه یمسحه حتیٰ ینقیه لأن المقصود هو الانقاء، فیعتبر ما هوا المقصود لیس فیه عدد مسنون إلا إذا کان موسوساً فیقدر بالثلث فی حقه اھ (۱/۷۸)