نجاسات اور پاکی

کیا فلم دیکھتے ہوئے دو تین قطرے نکلنے سے غسل واجب ہوگا؟

فتوی نمبر :
2269
| تاریخ :
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

کیا فلم دیکھتے ہوئے دو تین قطرے نکلنے سے غسل واجب ہوگا؟

السلام علیکم! میں اپنا آخری مسئلہ پھر سے لکھتاہوں، جناب کوئی فلم یا کوئی ایسی چیز دیکھ لیں تو اکثر بغیر ہاتھ لگائے دو یا تین قطرے نکل جاتے ہیں ،تو اگر میں اتنے حصہ کو اچھی طرح دھولوں تو کیا پاک ہوجائے گا؟ یا اس سے غسل کرنا ضروری ہے؟ براہِ مہربانی اس کی وضاحت کردیں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر یہ قطرے نکلنے سے شہوت میں فتور اور کمی آنے کی بجائے زیادتی ہوجائے، تو یہ قطرے مذی کہلاتے ہیں اس سے اگرچہ غسل واجب نہیں ہوتا، مگر کوئی ایسی چیز یا فلم قصداً دیکھنا جس سے شہوت بھڑکتی ہو اور گناہ میں ابتلاء کا اندیشہ ہو شرعاً جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 2269کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات