نجاسات اور پاکی

پانی سے استنجاء کرنے کے بعد ٹشوپیپر سے استنجاء کرنا

فتوی نمبر :
22725
| تاریخ :
2014-03-26
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

پانی سے استنجاء کرنے کے بعد ٹشوپیپر سے استنجاء کرنا

میرا سوال یہ ہے کہ مجھے پیشاب کے بعد پیشاب کے قطرے آتے ہیں، اگر پانی کے ساتھ استنجاء کروں اور اس کے بعد ٹشو سے عضو کو صاف کر لوں تو قطرے رک جاتے ہیں، لیکن اگر ٹشو کے استعمال کے بعد دوبارہ پانی استعمال کروں تو قطرے آنا شروع ہو جاتے ہیں، کیا میں پانی سے استنجاء کرنے کے بعد ٹشو سے کر سکتا ہوں ؟ مطلب یہ کہ ٹشو سے استنجاء ہو جاتا ہے یا نہیں ؟ اس مسئلے میں میری مدد کریں، میں بہت پریشان ہوں۔ اور مجھے کوئی وظیفہ بھی بتائیں جس سے یہ بیماری ختم ہو جائے ، اس مسئلے کا جواب مجھے ای میل کردیں۔ جزاک اللہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں ٹشو سے استنجاء ہو جاتا ہے اور سائل کو اسی کا اہتمام کرنا چاہیے، جبکہ مذکورہ بیماری سے شفایاب ہونے کے لیے سورہ مؤمنون کی آیت نمبر۱۸ ، اکتالیس بار پڑھ کر چینی پر دم کر کے چاٹیں، یہ عمل کرتے رہیں، ان شاء اللہ بہتری آئے گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي رد المحتار: تحت (قوله وشيء محترم) وإذا كانت العلة في الأبيض كونه آلة للكتابة كما ذكرناه يؤخذ منها عدم الكراهة فيما لا يصلح لها إذا كان قالعا للنجاسة غير متقوم اھ (1/ 340)
وفي الفقه الإسلامي وأدلته: يكون الاستنجاء بالماء أوبالحجر ونحوه من كل جامد طاهر قالع غير محترم، كورق وخرق وخشب وخزف، لحصول الغرض به كالحجر اھ (1/347)
وَأَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاء مَاء بقَدَرِ فَاسْكَنٰهُ فِي الأَرْضِ وَإِنَّا عَلَى ذَهَابِ بِهِ لَقَادِرُونَ (آیت ۱۸ / المؤمنون)
(گنجینه اسرار لعلامه انور شاہ کشمیریؒ، ص ۱۶۹) والله أعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عطاء اللہ اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 22725کی تصدیق کریں
0     940
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات