نجاسات اور پاکی

کارپٹ کو پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

فتوی نمبر :
23494
| تاریخ :
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

کارپٹ کو پاک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

میں مسجد میں فجر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ رہا تھا تو پیشاب بہت زور سے آرہا تھا اور دوسری رکعت میں بہت زور سے آیا کہ میرا پیشاب نکل گیا پینٹ میں قیام کی حالت میں اور اس کے قطرے مسجد کے کارپٹ پر گر گئے تو میرا سوال یہ ہے کہ کارپٹ کو کس طرح پاک کریں گے تین مرتبہ پانی سے بھگو کے نچوڑ کر یا پھر کسی کپڑے سے کارپٹ کو گیلا کر کے صاف کرنے کر لیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب پیشاب سخت آ رہا ہو تو اس حالت میں نماز پڑھنا مکروہ ہے اور احادیث مبارکہ میں اس کی ممانعت وارد ہوئی ہے جس سے آئندہ کے لیے احتراز لازم ہے، تاہم قالین اور کار پیٹ کے جس حصے میں پیشاب کے قطرے گرے ہیں تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ پانی ڈال کر جب اس کے قطرے بند ہو جائیں تو دوسری مرتبہ پھر تیسری مرتبہ اس طرح کرنے سے کار پیٹ اور قالین پاک ہو جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: (و) قدر (بتثليث جفاف) أي: انقطاع تقاطر (في غيره) أي: غير منعصر مما يتشرب النجاسة وإلا فبقلعها اھ (1/ 332)
و في حاشية ابن عابدين تحت: (قوله: مما يتشرب النجاسة إلخ) حاصله كما في البدائع (إلی قوله) وأما في الثالث فإن كان مما يمكن عصره كالثياب فطهارته بالغسل والعصر إلى زوال المرئية و في غيرها بتثليثهما، وإن كان مما لا ينعصر كالحصير المتخذ من البردي ونحوه إن علم أنه لم يتشرب فيه بل أصاب ظاهره يطهر بإزالة العين أو بالغسل ثلاثا بلا عصر، وإن علم تشربه كالخزف الجديد والجلد المدبوغ بدهن نجس والحنطة المنتفخة بالنجس؛ فعند محمد لا يطهر أبدا، وعند أبي يوسف ينقع في الماء ثلاثا ويجفف كل مرة، والأول أقيس، والثاني أوسع اهـ وبه يفتى درر. قال في الفتح: وينبغي تقييد الخزف العتيق بما إذا تنجس رطبا وإلا فهو كالجديد؛ لأنه يشاهد اجتذابه اهـ وقالوا في البساط النجس إذا جعل في نهر ليلة طهر قال في البحر: والتقييد بالليلة لقطع الوسوسة وإلا فالمذكور في المحيط أنه إذا أجرى عليه الماء إلى أن يتوهم زوالها طهر؛ لأن إجراء الماء يقوم مقام العصر اهـ ولم يقيده بالليلة. اهـ. ومثله في الدر المنتقى عن الشمني وابن الكمال اھ (1/ 332)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 23494کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات