میرے کپڑے پر منی لگ گئی تھی، تو میں نے پورا ہی کپڑا پانی میں ڈال دیا، تو پورا کپڑا ہی پاک کرنا پڑے گا، ایسا بہت کپڑوں میں ہوا ہے ،آپ بتائیں میں کیا کروں؟ کیونکہ پورے کپڑے پاک کرنے میں مشکل ہو رہا ہے میرے انگلیاں بھی چھل جاتی ہیں۔ برائے مہربانی میں کیا کروں؟
کپڑوں کے جس حصہ پر منی لگی ہو، اسی کا دھونا لازم ہوتا ہے، تاہم ایسےناپاک کپڑے کو پانی میں ڈالنے کی وجہ سے پورا پانی اور دیگر کپڑے بھی ناپاک ہو جاتے ہیں، اس لئے اس صورت میں پورے کپڑوں کو پاک پانی سے دھو کر پاک کرنا لازم ہے۔
ففي التاتارخانية : إذا غسل الثوب النجس في إجانة ماء وعصر ثم غسل فى إجانة أخرى وعصر ثم غسل في إجانة أخرى وعصر ثم غسل في إجانة أخرى وعصر فقد طهر الثوب، والمياه كلها نجسة (۱/ ۲۰۷)۔