نجاسات اور پاکی

کمبوڈ ٹوائلٹ استعمال کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
23505
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

کمبوڈ ٹوائلٹ استعمال کرنے کا حکم

میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے آفس میں کمبوڈ لگا ہوا ہے ، اس پر پیشاب اور پاخانہ کرنا صحیح ہے؟ جب کہ یہاں سب نماز کے لئے استنجاء بھی کرتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کمبوڈ ٹوائلٹ کا استعمال بھی جائز ہے ، البتہ پیشاب کے قطروں اور چھینٹوں سے جسم اور کپڑوں کو بچانا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیة : تطهير النجاسة من بدن المصلي و ثوبه و المكان الذي يصلي عليه واجب ، هكذا في الزاهدي اھ (1/58)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 23505کی تصدیق کریں
0     702
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات