پیشاب کے بعد مخصوص جگہ کو ہاتھ سے صاف کرنا ضروری ہے یا صرف پانی سے دھولینا کافی ہے؟ اگر صرف پانی سے دھولینا کافی ہے تو کیا سیدھے ہاتھ سے لوٹا پکڑا جاسکتا ہے؟
پیشاب کے بعد مخصوص جگہ کی صفائی شرعاً لازم اور ضروری ہے، اب اگر یہ صرف پانی سے ہوجائے یا کسی اور طریقے سے تو اس دوران لوٹے کو دائیں ہاتھ سے پکڑنا بلاشبہ جائز ہے، جبکہ ہاتھ استعمال کرنے کی صورت میں بایاں ہاتھ استنجاء کیلیے استعمال کرنا چاہیے۔
ففی بدائع والصنائع: كیفیة الاستنجاء فینبغی أن یرخی نفسه ارخاء تكمیلا للتطهیر وینبغی أن یبتدئ باصبع ثم باصبع ثم باصبعین ثم بثلاث اصابع لأن الضرورة تندفع به ولا یجوز تنجیس الطاهر من غیر ضرورة وینبغی ان یستنجی ببطون الاصابع لا برؤسها كیلایشبه ادخال الاصبع فی العورة اھ(1/21)
وفی الفقه اللإسلامی:یكون الاستنجاء بالماء أو بالحجر ونحوه من كل جامد طاهر قالع غیر محترم اھ(1/195)
وفیه ایضًا: ألا یستنجی بالید الیمنٰی الا لعذر اھ (1/201)