میں آپ سے بال صاف کرنے والی کریم کے شرمگاہ کے بال صاف کرنے کیلیے استعمال کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں، میں ۳۵ سال کا ہوں اور جیلٹ کمپنی کا بلیڈ استعمال کرتا ہوں، شیو (خط) بنانے کے بعد جلد پر لال دھبے بن جاتے ہیں جو کبھی کبھار خارش کرتے ہیں اگرچہ یہ اتنے تکلیف دہ نہیں ہوتے، لیکن آرام میں خلل ڈالتے ہیں۔
آج کل بعض کریم وغیرہ خاص اسی مقصد کیلیے بنائے جاتے ہیں کہ ان کے ذریعہ جسم کے فاضل اور غیر ضروری بال صاف کردئیے جائیں، اس قسم کے کریم زیر ناف وغیرہ کے بالوں صاف کرنے کیلیے استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، جبکہ باجماعِ امت داڑھی منڈانا حرام ہے، اسی طرح ایک مٹھی سے کم ہونے کی صورت میں کتروانا بھی حرام ہے، لہٰذا کریم ہو یا بلیڈ اس کے ذریعہ شیو بنانے سے احتراز لازم ہے۔
ففی الشامیة: تحت (قوله ویستحب حلق عانته) قال فی الهندیه: ویبتدیٔ من تحت السرة ولو عالج بالنوره یجوزكذا فی الغرائب اھ (6/406)
وفی الدر المختار: وأما الأخذ منها وهی دون ذلك كما یفعله بعض المغاربه، ومخنثة الرجال فلم یبحه أحد اھ (2/418)