میرا چھوٹا بیٹا پیدائشی گردوں کا مریض ہے ، بچہ کی الٹی طرف کے گردہ کی نالی جو مثانہ کو جارہی ہے ، آپریشن سے اس نالی میں سوراخ کردیا ہے ، جس سے ہر وقت پیشاب نکلتا رہتا ہے ، جس کی وجہ سے گھر میں ناپاکی رہتی ہے ، مجھے اور میری بیوی کے لئے پاک رہنا ممکن نہیں ہے ، ہر وقت پیشاب رہنے کی وجہ سے وہ گیلا رہتا ہے ، جس سے کپڑے اور بدن ناپاک ہوجاتے ہیں ، ایسے میں ہم نماز، روزہ کس طرح کریں؟
آسان اور سہل طریقہ یہ ہے کہ بچہ کو پیمپر پہنائے رکھیں اور خود اپنی نمازوں کے لئے پاک لباس مخصوص کرلیں ، اسی میں نماز پڑھ لیا کریں ، جبکہ بدن پر پیشاب کی نمی لگنے سے غسل فرض نہیں ہوتا ، البتہ نماز سے قبل متعلقہ جگہ دھونا اور اگر وضوء ٹوٹ گیا ہو تو محض وضوء کرلینا کافی ہے۔
کما فی الفتاوی الھندیة : تطھیر النجاسة من بدن المصلی و ثوبه و المکان الذی یصلی علیه واجب اھ (1/14)۔