نجاسات اور پاکی

لیکوریا کی وجہ سے وضو ٹوٹنے اور کپڑے ناپاک ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
27580
| تاریخ :
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

لیکوریا کی وجہ سے وضو ٹوٹنے اور کپڑے ناپاک ہونے کا حکم

کیا لیکوریا کی وجہ سے عورت کی شرمگاہ سے جو گاڑھی سفید رطوبت خارج ہوتی ہے، اس سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟ کیا کپڑوں پر لگنے سے کپڑے بھی ناپاک ہوجاتے ہیں؟ برائے مہربانی قرآن وحدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی ہاں لیکوریا کی وجہ سے عورت کی شرمگاہ سے جو رطوبت خارج ہوتی ہے، اسکے ناپاک ہونے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، جبکہ کپڑوں پر لگنے کی صورت میں کپڑے بھی ناپاک ہوجاتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (وینقضه خروج) کل خارج نجس (الٰی قوله) من السبیلین (الٰی قوله) (و) خروج غیر نجس الخ. (۱/۱۳۵)
وفی الشامیة تحت: قوله برطوبة الفرج: أی الداخل (الٰی قوله) ومن وراء باطن الفرج فإنه نجس قطعا ککل خارج من الباطن الخ. (۱/ ۳۱۳)
وفی الفقه الاسلامی وأدلته: کل خارج من السبیلین معتاد (الٰی قوله) او غیر معتاد (الٰی قوله) ولأن الخارج غیر المعتاد خارج من السبیل فأشبه المذی ولأنه لا یخلوا من بلة تتعلق به فینقض الوضوء بها الخ. ( ۱/ ۲۶۵)
وفی الهدایة: المعانی: الناقضة للوضو کل ما یخرج من السبیلین الخ. (۱/ ۲۳) واللہ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالواحداسلم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 27580کی تصدیق کریں
0     256
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات