نجاسات اور پاکی

کیا فحش دیڈیو دیکھنے سے قطرے نکلنے سے غسل لازم ہوگا؟

فتوی نمبر :
28268
| تاریخ :
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

کیا فحش دیڈیو دیکھنے سے قطرے نکلنے سے غسل لازم ہوگا؟

میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر کوئی شخص انٹرنیٹ پر برہنہ تصاویر یا بے ہودہ فلم دیکھے اور اسی وقت ایک قطرہ نکل جائے تو کیا غسل فرض ہوگا؟ اگر قطرے نکلیں اور شہوت محسوس نہ ہو تو کیا غسل فرض ہوگا؟ اگر شخص کو یہ غالب گمان ہو کہ اس نے شہوت محسوس نہیں کی لیکن قطرے نکل گئے ہوں تو کیا تب بھی غسل فرض ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

انٹرنیٹ پر برہنہ تصاویر دیکھنا شرعا ناجائز اور بہت گناہ کی بات ہے جس سے آئندہ احتراز لازم ہے تاہم ان برہنہ تصایر دیکھنے سے اگر بغیر دفق اور شہوت کے کچھ قطرے نکل جائیں تو اس سے غسل واجب نہیں ہوتا۔ البتہ وضو لازم ہوجاتاہے اور ناپاک ہونے کی وجہ سے جس جگہ وہ پانی لگے اس جگہ کا دھونا بھی لازم ہوجاتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الهدایدة: المعانی الموجبة للغسل انزال المنی علی وجه الدفق والشهوة من الرجل والمرأة حالة النوم والیقظة الخ (۱/ ۳۱)
کما فی الهندیة: منها الجنابة وهی تثبت بسبین احدهما خروج المنی علی وجه الدفق والشهوة من غیر ایلاج باللمس او احتلام او الاستمناء کذا فی محیط السرخسی من الرجل المرأة فی النوم والیقظة (الٰی قوله) رجل بال مخرج من ذکره منی ان کان متشرا علیه الغسل وان کان منکسرا علیه الوضوء الخ. (۱. ۱۴) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 28268کی تصدیق کریں
0     319
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات