میں سعودی عربیہ کا رہائشی ہوں، اور حنفی مسلک کی پیروی کرتا ہوں، یہاں تقریباً تمام مساجد میں جمعہ کا خطبہ ظہر کی نماز سے پہلے شروع ہوجاتا ہے، اور چاررکعت سنتِ مؤکدہ پڑھنے کا جمعہ سے پہلے موقع نہیں ملتا ہے، ایسے میں کیا کرنا چاہئیے؟
ایسی صورت میں سائل چار رکعت سنت قبلیہ, جمعہ کی فرضوں کے بعد پڑھ سکتا ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ فرض کے بعد پہلے چھ رکعات بعد والی پڑھ لےاس کے بعد فرض سے پہلے کی چار پڑھ لے۔
كما في الدر المختار : اذا خرج الامام فلا صلاة ولا كلام الى تمامها الخ. وفي رد المحتار تحت قوله (قوله ولا صلاة ) شمل السنة وتحية المسجد بحر الخ ( ج 2ص58) ۔