قیدی کی جمعہ اور عید کی نماز کا کیا حکم ہے؟ کیونکہ قیدیوں کو 7 بجے صبح کھولا جاتا ہے اور تقریباً مغرب کے بعد بند کردیا جاتا ہے، باقی وقت قیدی آزاد ہوتے ہیں، مگر جیل سے باہر نہیں جاسکتے۔
جیل کے اندر اگر نمازِ جمعہ اور عیدین کا انتظام ہو تو قیدی اس میں شریک ہوکر اپنی نماز ِ جمعہ اور عید پڑھ سکتے ہیں، البتہ اگر اندر انتظام نہ ہو تو قیدیوں پر نماز جمعہ وعید واجب بھی نہیں ۔
ففي الدر: الإذن العام من الإمام من الإمام، وهو يحصل بفتح أبواب الجامع للواردين كافي فلا يضر غلق باب القلعة لعدو أو لعادة قديمة لأن الإذن العام مقرر لأهله وغلقه لمنع العدو لا المصلي۔
وفی الشامیة: (قوله: وغلقه لمنع العدو إلخ) أي أن الإذن هنا موجود قبل غلق الباب لكل من أراد الصلاة، والذي يضر إنما هو منع المصلين لا منع العدو۔(2/152)۔