جمعہ

جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

فتوی نمبر :
29544
| تاریخ :
2016-10-13
عبادات / نماز / جمعہ

جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

کیا ہم جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنتوں کو جمعہ کے بعد پڑھ سکتے ہیں؟ اگر پڑھ سکتے ہیں، تو جمعہ کے بعد والی دو اور چار رکعات سنتوں سے پہلے پڑھیں؟ یا بعد میں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جمعہ سے پہلی والی سنتوں کو بلاعذر بعد میں پڑھنا کراہت سے خالی نہیں جس سے احتراز چاہیئے، البتہ کسی عذر کی وجہ سے جمعہ سے پہلی والی سنتیں نہ پڑھ سکیں تو جمعہ کے بعد والی چھ سنتوں کے بعد ان کو پڑھنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الردّ المحتار: (بخلاف سنّۃ الظّہر) وکذا الجمعۃ (فإنہ) إن خاف فوت رکعۃ (یترکہا) ویقتدی ثم (یاتی بہا) علی أنہا سنۃ (فی وقتہ) أی الظّہر (قبل شفعۃ) عند محمد وبہ یفتی (کتاب الصّلٰوۃ، باب إداراک الفریضۃ، ج: ۲ ص: ۵۸)
وکما فی الشّامیۃ: تحت قولہ وبہ یفتی أقول وعلیہ المتون لکن رجح فی الفتح تقدیم الرکعتین: قال فی الإمداد: وفی فتاویٰ العتابی أنہ المختار، وفی مبسوط شیخ الإسلام أنہ الأصح لحدیث عائشۃ: أنہ علیہ الصلٰوۃ والسلام کان إذا فاتتہ الأربع قبل الظّہر یصلیہن بعد الرّکعتین: وہو قول أبی حنیفۃؒ وکذا فی جامع قاضیخان (کتاب الصلوۃ، باب ادراک الفریضۃ، ج:۲ ص: ۵۹)
وکما فی البحر الرائق: تحت (قولہ وقضی التی قبل الظھر فی وقتہ قبل شفعہ) بیان لشئین أحدہما القضاء والثانی محلّہ (إلی قولہ) ورجح فی فتح القدیر تقدیم الرّکعتین لأنّ الأربع فاتت عن الموضع المسنون فلا یفوت الرکعتین عن موضعہا قصدًا بلا ضرورۃ وحکم الأربع قبل الجمعۃ کالاربع قبل الظہر کما لا یخفی (کتاب الصلٰوۃ: باب ادراک الفریضۃ ج:۲ ص: ۷۵)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سراج احمد فضل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 29544کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات