السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتی صاحبان مینڈک کے بول وبراز کے بارے میں کہ وہ پاک ہے یا ناپاک ؟کیونکہ وہ مسجد میں گھس جاتے ہیں اور مصلے پر بول وبراز کردیتے ہیں بینوا توجروا!
مینڈک کا بول وبراز ناپاک ہے، اگر کسی مصلے وغیرہ پر مینڈک کے پیشاب کا یقینی طور پر علم ہوجائے تو اُسے دھوکر پاک کرنا لازم ہے، لیکن اگر مینڈک کی پیشاب کا یقینی طور پر علم نہ ہو تو صرف مینڈک کے مسجد میں داخل ہونے سے مسجد ومصلّی ناپاک نہیں ہوتا، اس لیے بلا وجہ شکوک وشبہات میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔
کما فی الهندیة: وبول ما یؤکل والروث والخثاء والعذرة ونحو الکلب وخرء الدجاجة والبط والاوز نجس نجاسة غلیظة الخ (۱/ ۳۶)
وفی البدائع: وبول مالا یؤکل لحمه نجس نجاسة غلیظة بالاجماع علی اختلاف الأصلین الخ (۱/ ۱۸) واللہ اعلم!