نجاسات اور پاکی

واش مشین میں ناپاک کپڑے دھو نے کا حکم

فتوی نمبر :
30139
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

واش مشین میں ناپاک کپڑے دھو نے کا حکم

مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ واش مشین میں ناپاک کپڑے دھونے سے کپڑے پاک ہوجاتے ہیں؟ اگر نہیں تو براہِ مہربانی صحیح طریقہ بتادیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واش مشین میں ناپاک کپڑے دھونے سے پاک نہیں ہوتے،البتہ اگر ان ناپاک کپڑوں کو تین دفعہ پاک و صاف پانی سے دھو کر نچوڑ دیا جائے یا ان پر اس قدر پانی بہا دیا جائے کہ ایک، دو مرتبہ دھونے سے بھی ان کے پاک ہونے کا یقین ہوجائے تو کپڑے پاک ہوجائیں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: أقول: لكن قد علمت أن المعتبر في تطهير النجاسة المرئية زوال عينها ولو بغسلة واحدة ولو في إجانة كما مر، فلا يشترط فيها تثليث غسل ولا عصر، وأن المعتبر غلبة الظن في تطهير غير المرئية بلا عدد على المفتى به اھ (1/333)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 30139کی تصدیق کریں
0     508
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات