پچھلے دنوں میں آپ کی سائٹ وزٹ کی، وہاں ایک مسئلہ" در المختار "کے حوالے سے کاٹن اور اونی موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں تھا، تین شرائط کے ساتھ جواز کا ، لیکن اب یہ فتویٰ آپ کی سائٹ پر نظر نہیں آرہا پلیز اس مسئلے میں میری رہنمائی کریں۔
اونی یا سوتی موزوں میں یہ چند شرائط ہوں تو اُن پر مسح جائز ہے۔
۱۔ وہ موزے ٹخنوں سمیت پاؤں کو چھپائے رکھتے ہوں۔
۲۔ ان کو پہن کر پنڈلی پر باندھنے کے بغیر نہ گریں۔
۳۔ ان کو پہن کر بغیر جوتے کے تین میل شرعی چلا جاسکے۔
فی الدر: شرط مسحه ثلاث أمرور الأول کونه ساتر محل فرض الغسل القدم مع الکعب أو یکون نقصانه أقل من الخرق المانع ...
والثانی: کونه مشعورًا بالرجل لیمنع سرایة الحدث فلو واسعًا کمسح علی الزائد ولم یقدم قومه إلیه لم یجز.
والثالث: کونه مما یمکن متابعة المشی المتعلا فیه فرسخًا أو أکثر. (۲۶۱)
وفی الهندیة: المسح علی الخفین رخصة ولو أتی بالعزیمة بعد ما رأی جوا المسح کان أو لی کذا فی التبیین. (۱/ ۳۱) وللہ اعلم بالصواب!