نجاسات اور پاکی

پارک کے گھاس پر نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
31733
| تاریخ :
2017-10-14
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

پارک کے گھاس پر نماز پڑھنے کا حکم

کیا پارک میں یعنی گھاس میں نماز پڑھی جا سکتی ہے، کیونکہ گھاس گوبر سے اور کھاد سے بنتی ہے، تو پاک ہے یا نہیں؟ براہِ مہربانی وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر گھاس پر ظاہری نجاست نہ ہو اور وہ جگہ خشک بھی ہو چکی ہو، تو اس پر نماز پڑھنا جائز ہے، اور اگر جگہ گیلی ہو اور کوئی شخص مصلیٰ بچھا کر اس پر نماز پڑھ لے، تو تب بھی کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (و) تطهر (أرض) بخلاف نحو بساط (بيبسها) أي: جفافها ولو بريح (وذهاب أثرها كلون) وريح (ل) أجل (صلاة) عليها (إلی قوله) (وشجر وكلأ قائمين في أرض كذلك) اھ (1/ 311)
وفی الفتاوى الهندية: ولو كانت النجاسة رطبة فألقى عليها ثوبا وصلى إن كان ثوبا اھ(1/ 62)واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ساجداللہ یاسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 31733کی تصدیق کریں
1     1279
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات