نجاسات اور پاکی

کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
31989
| تاریخ :
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کا حکم

میں ۳۸ سال کا ہوں اور مجھے کئی سالوں سے شوگر ہے میں بہت زیادہ پیشاب کرتاہوں دن میں تین سے چار بار ، میرے باتھ روم میں انگلش سیٹ ہے یہ میرے لیے بہت مشکل ہے کہ بار بار جاؤں اور اوپر بیٹھ کر پیشاب کروں اکثر اوقات میں کھڑے ہوکر پیشاب کرتاہوں اور اپنے آپ کو صاف کرتا ہوں رات کو میں تین سے چار بار پیشاب کے لیے جاتاہوں ایسے حالات میں کیا میرے لیے جائز ہے کہ میں کھڑے ہوکر پیشاب کروں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

انگلش باتھ روم میں بھی بیٹھ کر پیشاب کرنا ممکن اور سہل ہے لہذا سائل کو چاہیے کہ حتی الامکان کھڑے ہوکر پیشاب کرنے سے اجتناب کرے تاہم اگر بیماری یا کسی عذر کی وجہ سے بیٹھ کر پیشاب کرنا تکلیف اور مشقت کا باعث ہو تو کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کی بھی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیة: ویکره أن یبول قائما أو مضطجعا أو متجردا عن ثوبه من غیر عذر فان کان بعذر فلا بأس به الخ. (۱/ ۵۰) واللہ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عطاء محمد سلطان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 31989کی تصدیق کریں
1     251
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات