السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ! میرا سوال یہ ہے کہ جمعہ کے دن دوران خطبہ مسجد کےلیے چندہ جمع کرنا کیسا ہے؟ امام صاحب خطبہ پڑھ رہے ہوتے ہیں اور کچھ لڑکے چندے کا ڈبہ لیکر صفوں میں گھوم رہے ہوتے ہیں اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جمعۃ المبارک کا خطبہ توجہ اور خاموشی سے سننا واجب ہے، لہذا دوران خطبہ مسجد یا کسی اور غرض کیلئے چندہ کرنا جائز نہیں، چندہ جمع کرنے والے کو چاہیے کہ مسجد کا چندہ خطبہ سے پہلے کرے یا نماز سے فارغ ہونے کے بعد کرے، تاکہ چندہ دینے اور لینے والے دونوں گناہ سے بچ سکیں ۔
كما فى البحر: وأما المستمع فيستقبل الإمام إذا بدأ بالخطبه وينصت ولا يتكلم ولا يرد السلام ولا يشمت ولا يصلى على النبي صلى الله عليه وسلم وقالا يصلى السامع مع نفسه اھ (148/2)