میرے پاس ایک طوطا ہے ، جس کے پر کاٹ دیے ہیں ، شروع میں اڑتا بھی تھا ، پھر اس کے پرکاٹ دیے اور وہ گھر میں کھلا گھومتا رہتا ہے ، تو پوچھنا یہ تھا کہ اس کی بیٹ پاک ہے یا ناپاک ۔
جی ہاں ! طوطے کی بیٹ پاک ہے۔
کما فی الفتاوی الھندیة : و ذرق ما يؤكل لحمه من الطير طاهر عندنا مثل الحمام و العصافير ، كذا في السراج الوهاج اھ (1/46)۔