موبائل فون اور پاسپورٹ اگرناپاک پانی میں گرجائے،تو ان کو پاک کرنے کیا طریقہ ہے کیونکہ میں نے عمرہ پر پاسپورٹ اور فون لیکر جاناہے۔
موبائل فون اگرناپاک پانی میں گرجائے تو اس کسی صاف ستھرےکپڑے یا ٹشوپیپرسے پونچھ کر صاف کرلیاجائے ،جبکہ پاسپورٹ کے کاغذ میں اگرناپاک پانی جذب ہوچکاہو،تو اسے خشک کرکے استعمال کیاجائے تاہم اس طرح خشک کرنے کے بعدوہ پاک نہیں ہوگا،اس لئے دوران نماز اس ساتھ رکھنا درست نہیں ہوگا۔
کمافی الدر:ویطھر(صیقل)لامسام لہ (کمراۃ)وظفروعظم وزجاج وانیۃ (الہ قولہ)بمسح یزول بہ اثرھا مطلقا وبہ یفتی ،وفی الرد تحت ھذاالقول: وانما اکتفی بالمسح لان اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کانوایقتلون الکفار بسیوفھم ثم یمسحونھا ویصلون معھا اھ(ج1ص310)