جمعہ

جمعہ کی نماز کہاں پڑھی جاسکتی ہے؟

فتوی نمبر :
35396
| تاریخ :
2018-09-17
عبادات / نماز / جمعہ

جمعہ کی نماز کہاں پڑھی جاسکتی ہے؟

میرا نام رحیم اللہ ہے بنوں KPK پاکستان سے میرا تعلق ہے، لیکن اس وقت میں الو ظہبی UAE میں کام کرتا ہوں، یہاں ایک مسئلہ ہے کہ جس جگہ ہم رہتے ہیں ،وہاں ایک اسلامی مدرسہ ہے، کچھ علماء اس میں جمعہ کی نماز پڑھتے ہیں اور کچھ نہیں پڑھتے، علماء کا آپس میں ایک دوسرے کیساتھ اختلاف ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ ہم جمعہ کی نماز کہاں پڑھ سکتے اور کہاں نہیں پڑھ سکتے؟ جہاں پڑھ سکتے ہیں، وہ بھی بتائیں اور جہاں نہیں پڑھ سکتے ،وہ بھی بتائیں اور کیوں نہیں پڑھ سکتے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صحت جمعہ کے لیے بنیادی طور پر یہ ضروری ہے کہ جہاں جمعہ کا قیام کیا جارہا ہے ، وہ جگہ شہر (مصر) ہو یا شہر کے مضافات میں واقع ہو، مگر سائل نے مقامی مدرسے کے جائے وقوع کے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی کہ وہ شہر میں واقع ہے یا دیہات میں؟ اور کچھ علماء کے نماز جمعہ ادا نہ کرنے کی کوئی وجہ بھی ذکر نہیں کی، اس لیے سائل کو چاہیئے کہ مکمل تفضیل کے ساتھ سوال دوبارہ ای میل کر دے، ان شاء اللہ اس پر غورو فکر کے بعد حکم شرعی سے آگاہ کیا جائیگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مصنف ابن ابى شيبة: قال حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي رضى الله عنه قال لا جمعة ولا تشريق ولا صلاة فطر ولا أضحى إلا فى مصر جامع أو مدينة عظيمة. اھـ (٤٦/٤)
وفى الهداية: لا تصح الجمعة إلا فى مصر جامع أو فى مصلی المصر ولا تجوز القرىٰ اهـ (١٤٨/١) والله اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمداکرام ہارون عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 35396کی تصدیق کریں
0     810
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خطبہ اور بیان کے دوران ذکر کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 1
  • جمعہ کے دو خطبوں کے درمیان دعا دل میں مانگنی چاہیے یا ہاتھ اٹھا کر ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے دن گھرپر ظہر کی نماز کس وقت اداکریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ کے پہلے چارسنتیں اگررہ جائے توکیا کرناچاہئے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جہاں پنج وقت نماز باجماعت ادا نہ ہو، وہاں جمعہ کی نماز اداہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • نماز جمعہ سے قبل امام خطبہ دے رہا ہو اس وقت نماز پڑہنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں الگ الگ مسجدوں میں دو نماز جمعہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 0
  • جمعہ سے پہلی والی چار رکعات سنت جمعہ کے بعد پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جمعہ 1
  • فیکٹری میں جمعہ کی نماز ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبوں کے دوران بیٹھنے کی مخصوص ہیئت-سلام کے بعد سینے پر ہاتھ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کمپنی کے اندر کی مسجد میں قیامِ جمعہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • گاؤں میں جمعہ قائم کرنے کی شرائط اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • جمعہ کہاں قائم ہوسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز جمعہ مسجد میں پڑہنا - ایک مسجد میں دو نماز

    یونیکوڈ   انگلش   جمعہ 0
  • ملازمین کے کام کے تسلسل کے پیشِ نظر جمعہ کی دو جماعتیں کرانا

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • خطبہ جمعہ کے دوران بیٹھنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • ۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ قائم کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • مدرسہ میں جمعہ وعیدین قائم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • ۱۵۰ گھروں پر مشتمل گاؤں میں نمازِ جمعہ کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 1
  • ایک ہی محلہ کی دو مسجدوں میں نمازِ جمعہ کا قیام

    یونیکوڈ   جمعہ 3
  • تین وقتی نماز کے مصلیٰ پر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • جمعہ کے خطبے کے دوران دعائیں مانگنے اور درود شریف پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نمازِ جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط-قبل از نمازِ جنازہ میت کے دعا-

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • کسی مسجد میں نمازِ جمعہ کے قیام کے لیے پانچ وقتہ نماز کا ہونا ضروری نہیں

    یونیکوڈ   جمعہ 0
  • نماز کیلئے وقف جگہ جو کہ شرعی مسجد نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ کی ادائیگی

    یونیکوڈ   جمعہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات