نجاسات اور پاکی

چھپکلی کا برتنوں پر سے گزرنے کا حکم

فتوی نمبر :
35412
| تاریخ :
2018-09-18
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

چھپکلی کا برتنوں پر سے گزرنے کا حکم

جناب آج کل گھروں میں چھپکلیاں بہت گھومتی ہیں، اگر کچن میں برتنوں میں موجود ہوں ، یا الماری میں کپڑوں میں چلی جائیں، تو کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

چھپکلیاں اگر پاک برتنوں یا الماری میں موجود پاک کپڑوں میں چلی جائیں ، تو اس سے برتن اور کپڑے ناپاک نہیں ہوتے، البتہ چھپکلی کے زہریلے اثرات کو ختم کرنے کیلئے برتن کو دھوکر استعمال کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (وسوا كن بیوت) طاهر الضرورة الخ (٢٢٤/١)
وفی الشامیة تحت: (قوله وسواكن بیوت) أی مماله دم سائل كالفأرة والحیة والوزغة. الخ (٢٢٤/١)
وفی الهندیة: وسؤد حشرات البیت كالحیة والفارة والسؤر مكروه كراهة تنزیه كذا فی الخلاصة الخ (١/٢٤) والله اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 35412کی تصدیق کریں
0     1198
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات