ہمارے گھر کے انڈر گراؤنڈ ٹینک کے اوپر بلی نے پیشاب کردیا ، مسئلہ یہ ہے کہ ٹینک کا ڈھکن ٹوٹا ہوا ہے اور چانس اس بات کا زیادہ ہے کہ پیشاب پانی میں شامل ہوگیا ہو ، اب وہی پانی اوپر والی ٹینک میں بھی چڑھادیا گیا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ پانی پاک کیسے ہوگا؟ کیا پورا پانی ضائع کرنا ضروری ہے پانی کو مد نظر رکھتے ہوئے؟
محض شک کی بناء پر پانی کے ناپاک ہونے کا فیصلہ تو نہیں کیا جاسکتا ، تاہم اگر ٹینک چھوٹا ہو اور بلی کے پیشاب کا ٹینک کے پانی میں شامل ہونے کا یقین یا گمانِ غالب ہو تو اس صورت میں ٹینک کا پانی ناپاک ہوگیا ہے اور اس کی پاکی کی صورت یہ ہے کہ ٹینک کے سارے پانی کے نکالنے کے بعد ٹینک کو صاف پانی سے دھویا جائے۔
فی الأشباه و النظائر : الأصل بقاء ما كان علی ما كان و تتفرّع علیهما مسائل (إلی قوله) حوض تملأ منه الصغار و العبید بالأیدی الدنسة و الجرار الوسخة یجوز الوضوء منه ، مالم یعلم به نجاسة اهـ (ص۶۱)۔
و فی الدر المختار : و هذا یعم المعین و غیرها بخلاف صهریج و حب حیث یہراق الماء كلّه . الخ
و فی رد المحتار تحت (قوله یهراق الماء كلّه) أقول و هل یطهر بمجرد ذالك ام لا بد من غسله بعده ثلاثا و الظاهر الثانی . اهـ (ج۱، ص۲۱۶)۔