السلام علیکم! حضرت مسئلہ یہ دریافت کرنا ہے کہ پیشاب کرنے کے بعد کتنی دیر تک ٹوائلیٹ پیپر سے استنجا کرنا ضروری ہے؟
جب طبعی اطمینان ہوجائے تو اس کے بعد ہی استنجاء کرنا چاہیئے۔
ففی الدر: یجب الاستبراء بمشی أو تنحنح أو نوم علی شقة الأیسر، ویختلف بطباع الناس. اهـ
وفی الرد: فإذا فرغ یعصر ذكره من أسفله إلی الحشفة، ثم یمسح بثلاثة أحجار ثم یستر عورته قبل أن یستوی قائما ثم یخرج برجله الیمنی (إلی قوله) ثم یستبریٔ فإذا استیقن بانقطاع أثر البول یقعد للاستنجاء بالماء موضعا آخر. اهـ (١٤٥/١) والله اعلم