سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے 10،12 کلو میٹر کے فاصلہ پر ایک گیس پلانٹ ہے، جس کے احاطہ میں مسجد بنی ہوئی ہے، اور ہر وقت 25،35 افراد ہوتے ہیں، مسجد میں نماز 5 وقت ادا ہوتی ہے، وہاں گھر کوئی بھی نہیں ہے، آپ سے گزارش ہے کہ قرآن اور سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ مسجدِ مذکور میں جمعہ مبارک کی نماز ہو سکتی ہے یا نہیں؟
مذکورہ جگہ اگر شہر کندھ کوٹ کے مضافات میں واقع ہو، تو وہاں جمعہ پڑھنا جائز ہے، ورنہ جمعہ کے دن ظہر کی نماز پڑھنا لازم ہوگا۔
كما في الدر المختار: (ويشترط لصحتها) سبعة أشياء:الأول: (المصر وهو ما لا يسع أكبر مساجده أهله المكلفين بها) (أو فناؤه) بكسر الفاء (وهو ما) حوله (اتصل به) أو لاكما حرره ابن الكمال وغيره (لأجل مصالحه) كدفن الموتى وركض الخيل والمختار للفتوى تقديره بفرسخ ذكره الولوالجي.(ج 2، ص 137)