نجاسات اور پاکی

نماز سے پہلے شلوار پر قطرے نظر آنے کی صورت میں کپڑوں کا حکم

فتوی نمبر :
38670
| تاریخ :
2019-11-14
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

نماز سے پہلے شلوار پر قطرے نظر آنے کی صورت میں کپڑوں کا حکم

میں درمیانی عمر کا ہوں اور میں اپنی پانچوں نمازوں کے متعلق متفکر ہوں، بعض اوقات کام کے دوران اپنی شلوار پر قطرے دیکھتا ہوں، کیا مجھ پر واجب ہے کہ تین مرتبہ کپڑے دھولوں اور نماز سے قبل غسل کروں؟ اگر مارکیٹ میں ہوتا ہوں تو وہاں یہ نا ممکن ہے تو کیا کروں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فقط قطرے آنے سے تو سائل پر غسل لازم نہ ہوگا، البتہ پیشاب کے قطرے کپڑوں یا بدن کے جس حصہ پر لگے ہوں اور قدر درہم سے زائد ہوں تو نماز سے قبل اس مقام کو دھوکر پاک کرنا ضروری ہے، خواہ سائل گھر میں ہو یا مارکیٹ میں، البتہ اگر قدر درھم سے کم ہوں تو ان کو دھونا اگرچہ ضروری تو نہیں، مگر اسے بھی دھوکر اس سے بدن اور کپڑے کو پاک کرکے نماز پڑھی جائے تو بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسد اللہ قلاتی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 38670کی تصدیق کریں
0     706
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات