نجاسات اور پاکی

کنویں میں پیشاب جانے کامحض شک ہو تو کیا حکم ہے؟

فتوی نمبر :
39111
| تاریخ :
2020-01-18
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

کنویں میں پیشاب جانے کامحض شک ہو تو کیا حکم ہے؟

السلام علیکم! مسئلہ یہ ہے کہ کنویں پر لگےڈھکن دروازے پر بچہ پیشاب کرے اور کنویں پرلگےڈھکن کےسائیڈ پر سوراخ بھی ہیں، لیکن قطعی طورپر نہیں کہاجاسکتا کہ اندر پیشاب گیا ہو،صرف شک ہے، اب کنواں پاک ہے یاناپاک؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب تک کنویں میں پیشاب ، جانے کا یقین نہ ہو، کنواں پاک ہے،محض شک کی بناء پر ناپاک نہیں ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الأشباه والنظائر: الیقین لا یزول بالشك اھ(۱/۷۵)
وفی الدر المختار: ولو شك في نجاسة ماء أو ثوب أو طلاق أو عتق لم يعتبر، وتمامه في الأشباه اھ (1/ 151)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله: ولو شك إلخ)
في التتارخانية: من شك في إنائه أو في ثوبه أو بدن أصابته نجاسة أو لا فهو طاهر ما لم يستيقن، وكذا الآبار والحياض والجباب الموضوعة في الطرقات ويستقي منها الصغار والكبار والمسلمون والكفار اھ (1/ 151)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدکامران اعجاز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 39111کی تصدیق کریں
0     924
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات