نجاسات اور پاکی

اگر فرش کے ناپاک ہونے کا شبہ ہو تو اس پر بغیر چپل کے چلا جاسکتاہے؟

فتوی نمبر :
39151
| تاریخ :
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

اگر فرش کے ناپاک ہونے کا شبہ ہو تو اس پر بغیر چپل کے چلا جاسکتاہے؟

میں روزانہ اپنے فرش کو صاف کرتی ہوں لیکن بسا اوقات باتھ روم کے جوتے فرش پر لائے جاتے ہیں جو گیلے ہوسکتے ہیں کچھ مٹی بھی بھر آتی ہے بیرونی استعمال شدہ جوتوں کےساتھ جو شاید ناپاک ہو، لہٰذا فرش بہت صاف نظر نہیں آتا اگر میں گیلا پیر فرش پر رکھوں تو کیا یہ پاؤں نجس ہوگا؟ میرے پاس عدم اطمینان کا شبہ ہے جس نے میری زندگی کو جہنم بنادیا، جلدی جواب دیں اور مجھے کیا کرناہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کو چاہیے کہ بلا وجہ وساوس میں مبتلا نہ ہو، بلکہ جہاں فرش پر واقعی کوئی ناپاکی نظر آرہی ہو وہاں بغیر چپل کے نہ چلے، اور جو جگہ خشک ہو یا محض اس کی ناپاکی کا شبہ ہو وہاں بغیر چپل پاؤں رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الهندیة: ولو وضع رجله المبلولة علی أرض نجسة أو بساط نجس لا یتنجس ولو وضعها جافةعلی بساط نجس رطب ان ابتلت تنجست ولا تعتبر النداوة هۥ المختار اھ (۱/ ۴۷)
فی در المختار: نام أو مشی علی نجاسة، إن ظهر عنها تنجس وإلا لا، ولو وقعت فی نهر فأصاب ثوبه، إن ظهر عنها أثرها تنجس وإلا لا، لف طاهر فی نجس مبتل بماء إن بحیث لو عصر قطر تنجس وإلا لا، ولو لف فی مبتل بنحو بول، إن ظهر نداوته أو أثره تنجس وإلا لا، اھ (۱/ ۳۴۶)
وفی الشامیة: تحت (قوله مشی في حمام ونحوه أی کما لو مشی علی ألواح مشرعة بعد مشی من برجله قذر لا یحکم بنجاسة رجله مالم یعلم أنه وضع رجله علی موضعه للضرورة، مشی فی طین أو أصابه ولم یغسله وصلی تجزیه مالم یکن فیه أثر النجاسة لأنه المانع إلا أن یحتاط. (۱/ ۳۵۰) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 39151کی تصدیق کریں
0     181
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات