میں ایک کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں کبھی کبھار سپلائرز ہمیں کمیشن کی آفر کرتے ہیں، میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ کمپنی کا کوئی نقصان نہ ہو اور کمپنی کا ابھی تک کوئی نقصان ہوا بھی نہیں، اور میں سپلائرز کے ساتھ کمپنی کی طرف سے اچھی طرح بارگیننگ کرتا ہوں ، کیا یہ کمیشن لینا میرے لیے جائز ہے؟
واضح ہو کہ جو افراد کسی کمپنی میں ملازم ہوں اور کمپنی کا مال بیچنے یا خریدنے پر مامور ہوں اور وہ اس کام کی تنخواہ بھی وصول کرتے ہوں، تو ان کے لیے بائع یا مشتری سے کسی قسم کا کمیشن وصول کرنا مطلقاً جائز نہیں، خواہ اس سے کمپنی کے نقصان کا اندیشہ ہو یا نہ ہو، لہٰذا سائل کے لیے بھی کمپنی کے ذمہ داروں کے علم میں لائے بغیر سپلائرز سے کمیشن وصول کرنا جائز نہیں، جس احتراز لام ہے۔
کما فی الدر: و الثانی الاجیر و ھو الخاص و یسمی اجیر وحدو ھو من یعمل لواحد عملاً مؤقتا بالتخصیص ۔۔۔۔ و لیس للخاص ان یعمل لغیرہ اھ(۶/ ۶۹)