آمدنی و مصارف

اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

فتوی نمبر :
36625
| تاریخ :
2020-10-26
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

السلام علیکم!جناب عالی، قرآن و احادیث کی روشنی میں مسلمان اولیاء اللہ ، مومن، متقی، پرہیز گار، باشریعت، دیندار اور دین کی تعلیم و ترویج کیلئے معتبر اور ذمہ دار، یعنی اللہ کے دین کی تبلیغ و اشاعت انکی زندگی کا اصل مقصدہوتاتھا،اولیاء اللہ کی زندگی سے متعلق ،ان کے حسب ونسب، والدین، اولاد، مرشدین اور اعلی درجات وغیرہ انکی اپنی تصانیف سے بھی معلومات ملتی ہیں، سینکڑوں سالوں سے تمام دنیا میں لوگ اپنے عزیز واقارب کو ان کی موت پر اپنے قریب ترین جگہ پرتدفین کرتے هہیں، پاکستان بننے سے پہلے کی اس طرح کی بے شمار قبریں ہمیں اکثر جگہوں پر نظرآتی ہیں، جن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملتی ،مفاد پرست لوگ ان نامعلوم قبروں پر مقبرے بنا کر اور مختلف جھوٹی روایات پڑھ کر اپنا کاروبار شروع کر دیتے ہیں، ان مقبروں کے ساتھ بزنس کی دوکانیں بنا کر فروخت کرتے ہیں،آپ سے شریعت اسلامیہ کے مطابق سوال ہے کہ ان قبروں پر جو مقبرے بنے ہوئے ہیں، ان کی شرعي حیثیت کیا ہے ؟ ان سے منسلک غیر قانونی معاملات حلال ہو نگے؟ ان قبروں پر جو چندہ کی رقم جمع ہوتی ہے، اس کا معاملہ کیا ہو گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اولیاء کرام کی قبروں پر جانا باعث برکت اور ان کے وسیلے سے دعا کرناموجب قبولیت ہے ، تاہم ان اولیاء کی قبروں کو باقاعدہ بزنس اور کاروبار بنانا، یا مزارپر حاضری کی خاطر پھولوں یا ہاروںوغیرہ کیلیےدکانیں بنا کر فروخت کرنایا وہاں کے مجاوروں کے ذریعے چندہ اکھٹا کرنا اور ان قبروں میں مختلف منکرات کی اجازت د یناسب ناجائز اور حرام ہے جس سے احتراز لازم ہے ، اس لیےعوام الناس کیلیے اس طرح کے مزارات پر جانے اور ان منکرات میں شامل ہونے سے اجتناب لازم ہے، جبکہ حکومت وقت پر بھی لازم ہے کہ وہ ان منکرات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے، تا کہ ان منکرات کا سدباب ہو سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

في الفتاوی الھندية: ویکرہ ٲن یبني علی القبر مسجد، ٲو غیرہ، کذا في السراج الوھاج، ویکرہ عند القبر ما لم یعھد من السنۃ، والمعھود منھا لیس ٳلا زیارته، والدعاء عندہ قائما اھـ (۱/۱۶۶)
وفی شرح فقه الأكبر: والسجدة حرام لغیره سبحانه وتعالیٰ الخ (ص:۱۸۲)
وفیه أیضاً: ومن سجد للسلطان بنیة العبادة أو لم تحضره فقد کفر الخ (ص: ۱۸۲) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نعمان احمد دینپوری عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 36625کی تصدیق کریں
1     1158
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات