ایسی عورت جس کے تین آپریشن ہوئے ہوں تو کیا وہ نس بندی کروا سکتی ہے؟کیونکہ مزید آپریشن کروانا ٹھیک نہیں ہوسکتا،اور ڈاکٹر بھی ایڈوائز نہیں کرتے کیا یہ جائز ہوگا؟
عورت کی صحت اگر واقعۃ خراب ہو تو عارضی طور پر مانع حمل ادویات یا طریقہ کار استعمال کرسکتی ہے،لیکن ہمیشہ کیلئے نس بندی کروانا جائز نہیں جس سے اجتناب لازم ہے۔