آمدنی و مصارف

دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

فتوی نمبر :
70249
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے، میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں نے کوئی دکان کرا ئے پر لی ہے اور میری دکان کے سامنے جو جگہ ہے اگر میں وہ جگہ کسی کو رینٹ پر دیدوں تو کیا یہ میرے لئے صحیح ہے ؟ آجکل ہر کوئی ایسا ہی کر رہا ہے، دکان رینٹ پر لے کر سامنے والی جگہ کسی اور کو دیدیتا ہے ، تو کیا اگر میں ایسا کرتا ہوں تو یہ پیسے میرے لئے صحیح ہونگے ؟ مہربانی کر کے اسکا جواب دیدیں ۔ جزاک اللہ ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

دکاندار کے لئے اگرچہ دکان کے عین سامنے کسی اور شخص کو ٹھیہ وغیرہ لگانے سے منع کرنے کا حق حاصل ہے تاکہ دکان میں آنے جانے والوں کا راستہ بند نہ ہو ، تاہم دکان کے سامنے والی جگہ اگر دکان کا صحن اور مالک دکان کی ملکیت نہ ہو ، بلکہ شارع عام یا فٹ پاتھ وغیرہ کی صورت میں لوگوں کے گزرنے اور آنے جانے کا راستہ ہو تو چونکہ وہ دکان کے مالک یا کرایہ دار کی ملکیت نہیں ، اس لئے دکان کے مالک یا کرایہ دار کے لئے وہ جگہ کرایہ پر دینا جائز نہیں ، جس سے اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في فتاوى الهندية : و منها ( أي من شرائط صحة الإجارة ) الملك و الولاية فلا تنعقد إجارة الفضولي لعدم الملك و الولاية الخ ( مطلب شروط الإجارة، ج 7، ص 399، ط: رشيدية)-
و فيها أيضا : و أما إذا بنى المشرعة على ملك العامة ثم أجرها من السائقين لا يجوز سواء أجر منهم للاستقاء أو أجر منهم ليقوموا فيها و يضعوا القرب الخ ( فصل في المتفرقات ، ج 7، ص 486 ، ط : رشيدية ) -واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70249کی تصدیق کریں
2     2089
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات