آمدنی و مصارف

پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

فتوی نمبر :
45168
| تاریخ :
2021-04-18
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

السلام عليكم میرا سوال کرکٹ کے بارے میں ہے کیا پروفیشنل کرکٹ کھیلنا یا اسے ملنے والے پیسے حرام ہے یا حلال اگر کوئی بندا نماز اپنے ٹائم پے ادا کرتا ہو روزہ بھی رکتا ہو ذکر بھی کرتا ہو تو پھر اسکیلیے کیا حکم ہے کیونکہ جو پیسے ملتے ہے اسکو اپنے محنت کے ملتے ہیں اور محنت کے بغیر تو پروفیشنل کرکٹر بن بھی نہیں سکتے تفصیل سے وضاحت کرے شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر کوئی شخص کرکٹ میں اس قدر مشغول نہ ہو، کہ جس کی وجہ سے فرائض اور واجبات کی ادائیگی میں کوتاہی ہو رہی ہو، اور نہ ہی کھیل کے دوران غیر شرعی امور کا ارتکاب کرتا ہو (جیسا کہ مستور اعضاء کھلے ہوئے نہ ہوں) اور نہ ہی کھیل کا مقصد فقط لہو لعب میں مشغولیت ہو، بلکہ وہ جسمانی ورزش یا طبیعت کی تھکاوٹ کو دور کرنے کیلئے کھیلتا ہو، تو ایسی صورت میں اس کے کرکٹ کھیلنے کی گنجائش ہے، لیکن پروفیشنل کرکٹر بننے اور بعد میں اسے بطورِ پیشہ اپنے لئے ذریعہ معاش بنانے کی صورت میں مذکورہ بالا شرائط اور قیود کا لحاظ کرنا تقریباً ممکن نہیں ہوتا، بلکہ بسا اوقات ایسے امور بھی سرانجام دینے کی نوبت آتی ہے، جس کی شرعاً گنجائش نہیں ہوتی، اس لئے کرکٹ سمیت کسی بھی کھیل کود کو بطورِ پیشہ اختیار کرنے سے احتیاط ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (والثانی) وھو الأجیر (الخاص) ویسمی أجیر وحد (وھو من یعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصیص ویستحق الأجر بتسلیم نفسہ فی المدۃ وإن لم یعمل کمن استؤجر شھرا للخدمۃ أو) شھرا (لرعی الغنم) المسمی بأجر مسمی. (ج٦، ص٦٩)
وفی الدر المختار: (و) کرہ تحریما (اللعب بالنرد و) کذا (الشطرنج) بکسر أولہ ویھمل ولا یفتح إلا نادرا (قال الشارح وإنما کرہ لأن من اشتغل بہ ذھب عناؤہ الدنیوی، وجاءہ العناء الأخروی فھو حرام وکبیرۃ عندنا، وفی إباحتہ إعانۃ الشیطان علی الإسلام والمسلمین کما فی الکافی قھستانی) وأباحہ الشافعی وأبو یوسف فی روایۃ ونظمھا شارح الوھبانیۃ فقال: ولا بأس بالشطرنج وھی روایۃ... عن الحبر قاضی الشرق والغرب تؤثر:
وھذا إذ لم یقامر ولم یداوم ولم یخل بواجب وإلا فحرام بالإجماع. (و) کرہ (کل لھو) لقولہ علیہ الصلاۃ والسلام ’’کل لھو المسلم حرام إلا ثلاثۃ ملاعبتہ أھلہ وتأدیبہ لفرسہ ومناضلتہ بقوسہ‘‘.
(وقال الشارح) (قولہ وکرہ کل لھو) أی کل لعب وعبث فالثلاثۃ بمعنی واحد کما فی شرح التأویلات والإطلاق شامل لنفس الفعل، واستماعہ کالرقص والسخریۃ والتصفیق وضرب الأوتار من الطنبور والبربط والرباب والقانون والمزمار والصنج والبوق، فإنھا کلھا مکروھۃ لأنھا زی الکفار، واستماع ضرب الدف والمزمار وغیر ذلک حرام وإن سمع بغتۃ یکون معذورا ویجب أن یجتھد أن لا یسمع قھستانی. (رد المحتار: ج٦، ص٣٩٤، ٣٩٥) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بلال احمد رزقت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 45168کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات