نجاسات اور پاکی

آٹومیٹک اسپنر میں کپڑےدھونا

فتوی نمبر :
42790
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

آٹومیٹک اسپنر میں کپڑےدھونا

کیا آٹومیٹک اسپنر میں کپڑے پاک ہو جاتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر مذکورہ مشین میں صرف پاک کپڑے یعنی جن پر کوئی نجاست وغیرہ نہ لگی ہو ، ڈالے جاتے ہوں تو وہ ایک دفعہ دھونے سے بھی پاک شمار ہوں گے اور اگر صرف ناپاک ، یا پاک اور ناپاک دونوں طرح کے کپڑے ایک ساتھ دھوئے جائیں تو اس کے لۓ ضروری ہے کہ وہ کپڑے تین مرتبہ دھوئے جائیں اور ہر مرتبہ نیا پانی استعمال کیا جائے اور ہر دفعہ کپڑے اس طرح نچوڑے جائیں کہ ان سے پانی کے قطرے ٹپکنا بند ہو جائیں اور مشین میں استعمال شدہ پانی نہ رہے ، چنانچہ اس طرح کرنے سے کپڑے پاک ہو جائیں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الهندیة : و إزالتها إن کانت مریئة بازالة عینها و اثرها إن کانت شیئا یزول أثره و لا یعتبر فیه العدد (إلی قوله) و إن كانت غير مرئية يغسلها ثلاث مرات . كذا في المحيط و يشترط العصر في كل مرة فيما ينعصر اھ (۱/ ۴۱)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احسان الرحمان حبیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 42790کی تصدیق کریں
0     645
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات