نجاسات اور پاکی

ٹشو پیپر سے طہارت حاصل کرنے کے بعد پانی کا استعمال ضروری ہے ؟

فتوی نمبر :
42805
| تاریخ :
2020-11-24
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

ٹشو پیپر سے طہارت حاصل کرنے کے بعد پانی کا استعمال ضروری ہے ؟

طہارت لیتے وقت پانی موجود ہے، لیکن طہارت ایک ٹشو پیپر سے لی جائےتو اس طہارت کی بنیاد پر نماز ہوگی یا نہیں؟ اور اسی طرح اس کے بعد دھونا ضروری ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر نجاست قدر درہم (ہتھیلی کے پھیلاؤ) کے برابر نہ پھیلی ہو تو محض ٹشو کے ذریعہ طہارت کافی ہوجائے گی، پانی سے دھونا ضروری نہیں اور اگر نجاست مذکور مقدار سے زائد پھیل گئی ہو تو اس کا دھونا لازم ہے اس کے بغیر طہارت حاصل نہ ہوگی جبکہ پانی کا استعمال بہرصورت افضل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الشامیة: اقول: والتحقیق أنه إن تجاوز عن موضعه بالقیام اكثر من الدرهم أوجفّ بحیث لا یزیله الجهر فلا بُدّ من الماء إذا اراد ازالته اھ (۱/ ۳۳۷)
وفی حاشیة الطحطاوی: ’’مالم یتجاوز المخرج وان تجاوز المخرج وكان المتجاوز قدر الدرهم افترض غُسله بالماء أو المائع (إلی قوله) والغسل بالماء أحبّ، والأفضل فی كل زمان الجمع بین استعمال الماء والحجر مرتبًا فیمسح الخارج ثم یغسل المخرج اھ (۳۵)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 42805کی تصدیق کریں
0     660
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات