نجاسات اور پاکی

ناپاک کمبل اور بیڈشیٹ کو پاک کرنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
42866
| تاریخ :
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

ناپاک کمبل اور بیڈشیٹ کو پاک کرنے کا طریقہ

السلام علیکم !
میرے کمبل اور بستر کی چادروں کی نجاست کےبارے میں کچھ شکوک وشبہات ہیں،میں 21 سال کی عمر میں ایک نوجوان ہوں اور میری خواہش دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے،لہذا جب بھی میرا احتلام ہوتا ہے،تو میں ان کو دھو دیتا ہوں اور کپڑے بدل دیتا ہوں،سوال یہ ہے کہ میں کمبل اور بستر کی چادر کو نیند کے دوران نکلنے والی منی سے کیسے پاک کرسکتا ہوں؟ کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ انڈروئیر کا گیلا پن کہاں چھوگیا ہے،یہ خشک ہوتا ہے،کیونکہ میں ہر 3,2 دن بعد کنگ سائز کا کمبل اور بیڈشیٹ کا ایک گروپ نہیں دھوسکتا ،کیا ان کو صاف کرنے کا کوئی آسان طریقہ ہے خاص کر کمبل؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو کمبل اور بیڈشیٹ کے بارے میں جب تک یقین نہ ہو کہ اس کے کسی حصہ میں نجاست لگی ہے،اس وقت تک وہ پاک ہیں،بلاوجہ شک وشبہ میں پڑکر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں تاہم اگر یقین سے معلوم ہوجائے کہ کمبل یا بیڈ شیٹ کے کسی حصے میں نجاست لگ گئی ہے تو فقط اس جگہ کو دھوکر پاک کرنا کافی ہوگا،پورے کمبل اور بیڈشیٹ کو دھونا کوئی لازم نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی رد المحتار (قوله: لاحتمال إلخ) أي: إنه يحتمل كل واحد من القسمين أعني الباقي والذاهب أو المغسول أن تكون النجاسة فيه فلم يحكم على أحدهما بعينه ببقاء النجاسة فيه، وتحقيقه أن الطهارة كانت ثابتة يقينا لمحل معلوم وهو جميع الثوب مثلا ثم ثبت ضدها وهو النجاسة يقينا لمحل مجهول، فإذا غسل بعضه وقع الشك في بقاء ذلك المجهول وعدمه لتساوي احتمالي البقاء وعدمه، فوجب العمل بما كان ثابتا يقينا للمحل المعلوم؛ لأن اليقين في محل معلوم لا يزول بالشك، بخلاف اليقين لمحل مجهول. وتمام تحقيقه في شرح المنية الكبير. (1/ 328)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 42866کی تصدیق کریں
0     680
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات