جسم کے کسی حصے پر لیکوریا کا پانی لگ گیا ہے اور اس کو صرف ٹشو پیپر سے صاف کر لیا جائے ، تو کیا وہ جگہ پاک ہوجائے گی ،جبکہ پانی سے اسے نہ دھویا گیا ہو؟
جسم کے کسی حصہ کو اگر لیکوریا کا پانی لگ جائے ، تو صرف ٹشوپیپر سے صاف کرنے سے وہ پاک نہیں ہوگا ، بلکہ اس کو پاک کرنے کے لئے جسم کے ناپاک حصے کو باقاعدہ دھونا لازم و ضروری ہوگا۔
کما فی رد المحتار : تحت (قوله : و يطهر خف و نحوه) احتراز عن الثوب و البدن ؛ فلا يطهران بالدلك إلا في المني ؛ و تمامه في البحر اھ(1/309)۔
و فی بدائع الصنائع : (و أما) سائر النجاسات اذا أصابت الثوب أو البدن و نحوھما فانھا لاتزول الا بالغسل ، سواء کانت رطبة أو یابسة و سواء کانت سائلة أو لھا جرم و لو أصاب ثوبه خمر ، فألقی علیھا الملح و مضی علیه من المدة مقدار ما یتخلل فیھا ، لم یحکم بطھارته ، حتیٰ یغسله اھ (1/84)۔