نجاسات اور پاکی

شیف پر نجاست گرنے اور اس کے خشک ہونے سے اس کی پاکی کا حکم

فتوی نمبر :
44400
| تاریخ :
0000-00-00
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

شیف پر نجاست گرنے اور اس کے خشک ہونے سے اس کی پاکی کا حکم

کچن میں ماربل کے لگے ہوئے شیف کے اوپر جو کہ کاؤنٹر پر لگایا جاتا ہے ، اگر کوئی ناپاک پانی گر کر خشک ہوجائے ، اس طرح کہ کوئی بھی بو باقی نہ ہو ، تو کیا وہ کاؤنٹر پاک ہوجائےگا ؟ بغیر دھوئے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کاؤنٹر پر گرا ہوا ناپاک پانی خشک ہوکر بو وغیرہ ختم ہوجائے ، تو مذکور کاؤنٹر خشک ہونے کے بعد پاک سمجھا جائے گا ، تاہم احتیاطاً گیلے کپڑے وغیرہ سے اسے صاف کرلینا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (و) حكم (آجر) و نحوه كلبن (مفروش و خص) بالخاء تحجيرة سطح (و شجر و كلأ قائمين في أرض كذلك) أي : كأرض ، فيطهر بجفاف و كذا كل ما كان ثابتا فيها لأخذه حكمها باتصاله بها فالمنفصل يغسل لا غير ، إلا حجرا خشنا كرحى فكأرض اھ(1/311)۔
کما فی الفتاوی الھندیة : الآجرة إذا كانت مفروشة فحكمها حكم الأرض تطهر بالجفاف و إن كانت موضوعة تنقل و تحول لا بد من الغسل هكذا في المحيط و كذا الحجر و اللبنة هكذا في منية المصلي فإن قلع بعد ذلك هل يعود نجسا فيه روايتان ، كذا في فتاوى قاضي خان الحصى حكمه حكم الأرض إذا كان فيها و أما إذا كان على وجه الأرض لا يطهر ، كذا في المحيط و هكذا في منية المصلي اھ(1/44)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 44400کی تصدیق کریں
0     959
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات