نجاسات اور پاکی

دونوں ٹانگوں سے معذور شخص کیلئے طہارت اور نماز کا طریقہ

فتوی نمبر :
45246
| تاریخ :
2021-04-21
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

دونوں ٹانگوں سے معذور شخص کیلئے طہارت اور نماز کا طریقہ

میں دونوں ٹانگوں سے معذور ہوں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ جب میں پیشاب کرتا ہوں تو کھڑے ہو کر کرتا ہوں۔ کیونکہ میرے لیے اندر جانا ممکن نہیں، کبھی کبھار کچھ قطرے شلوار پر آ گرتے ہیں۔ اب میرے لیے کپڑے تبدیل کرنا اتنی تعداد میں ممکن نہیں۔ دوسرا یہ کے میرے لیے وضو کا کیا حکم ہے کیونکہ ہمارے گھر میں واش بیسن کے علاوہ کوئی وضو کے موضوع جگہ میسر نہیں جس کی وجہ سے پورا وضو نہیں ہو پاتا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کو چاہیے کہ اگر آسانی کے ساتھ ممکن ہو تو پیشاب کرتے وقت کوئی ایسا طریقہ اختیار کیا کرے جس سے پیشاب کی چھینٹوں سے حتی الامکان بچا جا سکے، تاہم اگر پھر بھی چھینٹیں کپڑوں پر لگ جائیں تو ایسی صورت میں پورے کپڑے تبدیل کرنے کے بجائے اس ناپاک جگہ کو دھو کر انہی کپڑوں میں نماز پڑھ لیا کریں۔ جبکہ سائل کو کھڑے ہو کر واش بیسن میں ہی وضو کرنا چاہیے، البتہ اگر واش بیسن میں پاؤں دھونے میں مشکلات ہوں تو ایسی صورت میں باقی وضو مکمل ہونے کے بعد از خود یا گھر والوں کی مدد سے پاؤں دھو کر وضو مکمل کیا کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی سنن الدارقطني: عن أبي هريرة , أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم -قال: «استنزهوا من البول فإن عامة عذاب القبر منه». اھ (1/ 233)
وفی سنن ابن ماجه: عن أبي صالح، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم - «أكثر عذاب القبر من البول»اھ (1/ 125)
وفی السنن الكبرى للبيهقي؛ عن أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: "أكثر عذاب القبر من البول" ورواه أبو يحيى، عن مجاهد، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، فزاد فيه "فتنزهوا من البول" اھ(2/ 578)
وفی المحلى بالآثار: وأما بول الإنسان وما لا يؤكل لحمه فلا تعاد منه الصلاة ولا ينجس الثوب، إلا أن يكون أكثر من قدر الدرهم البغلي، فإن كان كذلك نجس الثوب وأعيدت منه الصلاة أبدا - فإن كان قدر الدرهم البغلي فأقل لم ينجس الثوب ولم تعد منه الصلاة اھ(1/ 169)
وفی الفتاوى الهندية: الثوب إذا تنجس ووجب غسله اھ(1/ 43) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 45246کی تصدیق کریں
1     1164
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات