کیا دکھتی آنکھ کا پانی ناپاک ہوتا ہے؟ آٹو میٹک مشین میں کپڑے پاک ہو جاتے ہیں ؟
دکھتی آنکھ سے اگر پانی نکلتا ہو اور اس کا پیپ ہونا بھی واضح نہ ہو تو وہ پانی پاک ہے اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا، تاہم اگر چکنا پانی یا پیپ نکلے تو وہ پانی وغیرہ ناپاک ہے لہذا اگر وہ چکنا پانی یا پیپ آنکھ سے نکل کر بہہ جائے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا ، جبکہ آٹو میٹک واشنگ مشین میں ناپاک کپڑے صرف ایک دفعہ دھونے سے پاک نہیں ہوں گے ، البتہ مشین میں یا اس سے نکالنے کے بعد مزید دو مرتبہ الگ الگ پانی سے دھو نا یا پھر نل کے نیچے رکھ کر اتنا پانی بہانا کہ اسکی پاکی کا غالب گمان ہو جائے ، لازم ہے۔
كما في رد المحتار : عن محمد اذاكان فى عينيه رمد و تسيل الدموع منها امره بالضوء لوقت كل صلاته لانى أخاف (الی قولہ) قال فى الفتح : و هذا التعليل يقتضى انه امر استحباب فان الشك فیہ لا يوجب الحكم بالنقض اذاليقيين لا يزول بالشک . (۱/۲۴۸)۔
في الفتاوى الھندية : و لو كان فى عينيه رمد او عمش يسيل منها الدموع قالوا بالوضوء لوقت كل صلاته لاحتمال ان يكون صديدا اوقيحا كذا في التبيين- (۱/ ۱۸-۱۹)۔
و في الرد : و يطهر محل غير مرئية بغلبة ظن غاسل لو مكلفا و الا فمستعمل طهارة محلها بلا عدد به يفتى - كذافى المنیة و ظاهره لو غلب على ظنه زوالهما بمرة اجزاه- (۱/ ۳۳)۔