میرا سوال یہ ہے کہ جوائنٹ فیملی میں دیور ، بھابھی ، جیٹھ سب ساتھ رہتے ہیں ، جن کے کپڑے ایک ساتھ ایک پانی میں دھلتے ہیں ، سب کپڑے پاک ، ناپاک ہوسکتے ہیں ، اب اس بارے میں کیا حکم ہے ، کپڑے ساتھ دھوئے جاسکتے ہیں؟
بہتر تو یہ ہے کہ ناپاک کپڑوں کو علیحدہ دھویا جائے اور پاک کپڑوں کو علیحدہ یا ناپاک کپڑوں کی ناپاکی والی جگہ کو پہلے دھو کر پاک کر لیا جائے، پھر مکس کرکے دھو لئے جائیں ، لیکن اگر علیحدہ دھونے میں حرج اور تنگی کا سامنا ہو ، تو ایسی صورت میں اگر پانی وافر مقدار میں موجود ہو اور کپڑوں کی صفائی کے ساتھ ان کو پاک کرنے کا بھی اہتمام ہو اور ہر بار اچھی طرح نچوڑ کر تین مرتبہ نئے پانی سے دھونے کا اہتمام کیا جائے ، تب بھی کپڑے پاک ہوجائیں گے اور ان کو ایک ساتھ دھونا بھی درست ہوگا۔