السلام علیکم جناب ! مجھے پیشاب کے بعد قطرے آتے ہیں، کیا میں ان کپڑوں میں نماز اور قرآن کی تلاوت کرسکتا ہوں؟ مجھ کو کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں کہ میں اس بیماری سے نجات پاسکوں ۔شکریہ۔
نماز سے قبل متعلقہ جگہ کا دھونا ضروری ہے،تاہم اگر کبھی بھولے سے نماز پڑھ لی اور قطرہ کی مقدار بھی قدرِ درہم سے کم ہو تو نماز درست کہلائے گی ،ورنہ نہیں ،جبکہ وضو کرکے بغیر کپڑا دھوئے تلاوت کرنا بہر صورت جائز ہے۔
کما فی الدر المختار: (وإن سال على ثوبه) فوق الدرهم (جاز له أن لا يغسله إن كان لو غسله تنجس قبل الفراغ منها) أي: الصلاة (وإلا) يتنجس قبل فراغه (فلا) يجوز ترك غسله، هو المختار للفتوى اھ (1/306)۔