میرا بیٹا سات مہینے کا ہے دن میں اکثر جب وہ ماں کی گود میں یا میری گود میں ہوتاہے، تو وہ چھوٹا پیشاب کردیتاہے اور کپڑے گیلے ہوجاتے ہیں، کیا اس حالت میں ہمارے کپڑے اور بدن ناپاک ہوجائیں گے؟ ہمیں نہاکر کپڑے بدلنے ہوں گے؟
واضح ہو کہ چھوٹے بچوں کا بول وبراز بھی شرعاً نجاستِ غلیظہ ہے ،جس کے بدن یا کپڑوں پر لگنے سے وہ ناپاک اور نجس ہوجاتے ہیں، اس لئے بچے کا پیشاب لگنے کے بعد متاثرہ حصہ خواہ وہ بدن کا ہو یا کپڑے کا اس کو دھونا اور پاک کرنا لازم ہے، اس کی وجہ سے غسل کرنا لازم نہیں۔
وفی الهندیة: کل ما یخرج من بدن الانسان مما یوجب خروجه الوضوء أو الغسل فهو مغلظ کالغائط والبول.... وکذلك بول الصغیر والصغیرة أکلا اولا کذا فی الاختیار شرح المختار. (۱/ ۴۶) واللہ اعلم بالصواب